• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانے کی پرائیوٹ پارٹی نے گھر سےنقدی،زیورات لوٹ لئے،دو بھائیوں کو تھانے میں بند کر دیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سپرمارکیٹ تھانے کی پرائیویٹ پارٹی نے ہفتے کی صبح ساڑھے 4 بجے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں مکان نمبر ڈی ٹی 22 پر چھاپا مارا وراثت کا مکان فروخت کرنے والے خاندان سے پیسے ہتھیانے کیلئے دو بھائیوں کو تھانے میں بندکردیا، گھر سے بچیوں کے جہیز کے 29 ہزار روپے اور زیورات لوٹ لئے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے رشوت لے کر دونوں کو رہا کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون امین یوسف زئی نے "جنگ" کو بتایا کہہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ چھاپہ مارنے والے اصلی پولیس اہلکار نہیں تھے بلکہ لطیف کیانی اور عمران شاہ ایس ایچ او سپرمارکیٹ سہیل وگن کیلئے مخبری اور چھاپہ مارنے کا کام کرتے ہیں۔ تحریری شکایت ملنے پر ایس ایچ او سہیل وگن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین