پیرس (رضا چوہدری ) فرانس کے سرحدی شہر اسٹراسبرگ میں منگل کی شب کرسمس بازار میں حملہ کرکے 3 افراد کو ہلا ک اور 14 کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت29 سالہ شریفسی فرانسیسی شہری ہوئی ہے ،پبلک پروسیکیوٹر کے مطابق ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے دستی بم اور آتشی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں،ملزم نے کچھ روز قبل بھی رقم چھیننے کی واردات کی اوروقوعہ کی صبح بھی پولیس اس کے گھر گئی تھی مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھا انہوں نے تصدیق کی کہ دہشت گرد ی کے ذمہ دار کانام شریفسی اور وہ 27 مرتبہ پہلے بھی سزایافتہ ہے۔