• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت،ڈاکٹر بہائو الدین نے76جلدوں کا انسائیکلوپیڈیا مرتب کرلیا

لاہور ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم ممتاز مذہبی اسکا لر ڈاکٹر بہائو الدین نے 76 جلدوں پر مشتمل ختم نبوت مشتمل انسائیکلوپیڈیا مرتب کر کے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ ختم نبوت کے اس انسائیکلو پیڈیا کو ایم اے ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر نصاب کا حصہ بنائے۔تحریک ختم نبوت کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعا لی نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوت اور ردِ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف ہیں۔ہم ڈاکٹر بہائوالدین کی خدمات کے اعتراف میں جلد ایک پروگرام رکھیں گے۔
تازہ ترین