• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت متبادل دیکر تمام تر تجاوزات کا خاتمہ کرے، مصطفیٰ کمال

کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا پاکستان ہاؤس میں مختلف تاجر برادری کے وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت وقت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرے پہلے نئے تجاوزات قائم ہونے سے روکے اور پھر لوگوں کو متبادل دینا شروع کرکے تمام تر تجاوزات کا خاتمہ کرے۔ کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دکانیں اور گھر مسمار کرنے کے خلاف تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور سب سے پہلے اس سنگین مسئلے پر آواز اٹھانے پر تاجر برادری کے مختلف نمائندوں نے مصطفیٰ کمال کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دور نظامت میں ملک اور کراچی کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ مصطفیٰ کمال نے تاجر برادری کے نمائندہ وفود بالخصوص آپریشن کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں اور لوگوں کو رہنے کے لئے گھر اور روزگار فراہم کرنا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے گھر تو دور دکانیں مسمار کرنے سے پہلے بھی حکومت متاثرین کو متبادل فراہم کرے تاکہ کسی کے گھر کے چولہے ٹھنڈے نہ ہوں۔ مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ آپریشن کی آڑ میں لوگوں کی لیز شدہ جائز دکانیں بھی مسمار کر دی گئی ہیں، عدلیہ نوٹس لے کہ ایسا کیوں اور کس کے حکم پر کیا گیا۔
تازہ ترین