• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 صنعتی سیکٹرز کو اکتوبرمیں نوٹس دیدیاتھا، وزیرپٹرولیم

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گھریلو کمرشل صارفین اور چھوٹی صنعتوں کیلئے گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ، پریشر کم ضرور ہے، سندھ کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی صورتحال بہتر ہونے پر فراہمی شروع کردی جائے گی، 2صنعتی سیکٹرز کو اکتوبر میں نوٹس دیدیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کیا جبکہ میں کابینہ سے پوچھنا چاہوں گا کہ سندھ کے سی این جی بند کر کے وہ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں، بتایا جائے کہ کیا جرم کیا ہے کہ پانی کے بعد گیس بھی بند کر رہے ہیں، سندھ کی گیس بند کرکے آئین کے آرٹیکل 258 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ میں 80 فیصد گیس کی پیداوار 80 فیصد ہے۔ سندھ میں تمام سی این جی سٹیشن تاحکم ثانی بند کردیئے گئے ہیں اور عام صارفین کو بھی گیس کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ کے پانی کے بعد گیس بھی بند کی جارہی ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ کی گیس بند کرنا آئین کے آرٹیکل 258 کی خلاف ورزی ہے، میں کابینہ سے پوچھنا چاہوں گا کہ سندھ کے سی این جی بند کر کے وہ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں، بتایا جائے کہ کیا جرم کیا ہے کہ پانی کے بعد گیس بھی بند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین