• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی آزادی رپورٹ، پاکستان کا احتجاج،امریکا نے پابندیاں معطل کردیں

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی سے متعلق خصوصی تشویش والی فہرست میں شمولیت کے باجود پاکستان پر ممکنہ معاشی پابندیاں معطل کردی ہیں، اس رپورٹ میں شمولیت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد واشنگٹن نے اسلام آباد کو پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیدیا ، پاکستان نے مذہبی آزادی کی پامالی کے امریکی الزام پر مبنی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے ʼیک طرفہ اور ʼسیاسی جانبداری پر مشتمل قرار دیا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی ملک کے مشورے کی ضرورت نہیں، پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی فہرست میں شامل کرنے پر پاکستان پر معاشی پابندیاں لگ سکتی تھیں، تاہم عالمی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی سفیر سیم براؤن بیک کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان سے متعلق استثنیٰ جاری کردیا ہے، جس کے باعث پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین