• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے دیئے ثبوت خواجہ آصف کو جیل بھیجنے کیلئے کافی ہیں، عثمان ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ نیب کے افسر نے مجھے خواجہ آصف کی فائلیں نہیں دکھائیں میرے دیئے گئے ثبوت خواجہ آصف کو جیل بھیجنے کیلئے کافی ہیں ،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی نمائندے اقتدار میں آنے کے بعد مسلسل غلط بیانی کررہے ہیں،ن لیگ کے تمام لوگ ثابت قدم ہیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے کوئی خوش نہیں، نیب سے شکایتیں بڑھتی جارہی ہیں، اپوزیشن سمجھتی ہے کہ نیب انتقامی کارروائیاں کررہا ہے اور حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے، لیکن حکومت سمجھتی ہے کہ اس کا نیب پر کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ نیب کے افسر نے مجھے خواجہ آصف کی فائلیں نہیں دکھائیں، میں نے یہ کہا ہے کہ نیب آفس گیا تو میز پر موٹی فائلیں پڑی ہوئی دیکھیں یہ نہیں کہا کہ وہ فائلیں میں نے پڑھی بھی ہیں، ان فائلوں پر لکھا ہوا تھا ان میں خواجہ آصف کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے تھے۔

تازہ ترین