• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا‘ن لیگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے‘انتقامی کارروائیوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا، ہم پوری قوت، صبر اور سچائی سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ بدھ کومسلم لیگ (ن) کے جاری اعلامیہ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا‘اجلاس میں پار لیما نی پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بدترین انتقامی کارروائیاں قانون و انصاف اور شفا فیت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہیں ۔
تازہ ترین