• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کے سابق وکیل کو عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنادی

نیو یارک(ایجنسیاں/عظیم ایم میاں)امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنادی۔مائیکل کوہن پر ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں، کانگریس سے غلط بیانی کے الزامات ہیں۔ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے عزائم اور لالچ کے ہاتھوں ٹرمپ کی اندھی تقلید کی ہے،دوسری جانب مائیکل کوھن کے اعتراف جرائم اور بیان میں پاکستانی سیاستدانوں کیلئے بھی اہم پیغام اور سبق موجود ہے کہ وہ اپنے پارٹی رہنمائوں کی اندھی تقلید و حمایت کر کے حقائق کی روشنی کو نظر انداز کرنے کا راستہ ترک کر دیں۔
تازہ ترین