• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل و گیس کی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق ٹیکنیکل کانفرنس اختتام پذیر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان میں تیل وگیس کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے دوروزہ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس ونمائش دوسرے روز اختتام پذیر ہوگئ،ٹیکنکل کانفرنس میں 30 سے زائد پٹرولیم کمپنیوںنے شرکت کی ۔ کمپنیوں کے نمائندےاور تیل وگیس کے شعبہ میں تعلیم حاصل کرنیوالے 150 سے زائد طلبا سینئرز کے تجر بات سے مستفیدہوئے۔ اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی سیکرٹری پٹرولیم اسد حیا الدین نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی پٹرولیم کمپنیوں کو راغب کرنے کیلئے پٹرولیم پالیسی پر نظر ثانی کریں گے اس بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائیگااور نئی پٹرولیم پالیسی لائی جائے گی، اوجی ڈی سی ایل کے زاہد میر نے کہاکہ گزشتہ 5 سالوں میں کسی بھی بلاک کی بولی نہیں ہوسکی ہےدن بدن ہماری گیس کی طلب بڑھ رہی ہے،۔
تازہ ترین