• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ اسکینڈل، وزیر اعلیٰ کا نیب میں پیش ہونیکا فیصلہ

پشاور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے’’ مالم جبہ اسکینڈل‘‘ کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیش ہونیکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں بلکہ نیب نے انہیں مالم جبہ کیس میں صرف گواہ کے طور پر طلب کیا ہے، صوبائی حکومت قبائلی علاقو ں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ،ایکٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے اور بہت جلد قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ وز پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے رکشہ سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہاکہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ، نیب کی جانب سے انہیں نوٹس ملا ہے اسلئے وہ نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
تازہ ترین