• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، شہباز شریف ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نےبدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے ملاقات کے لئے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سوا دس بجے منسٹر انکلیو پہنچے اور دو گھنٹے تک دونوں بھائیوں نے ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں بھائیوں نے شریف فیملی کے خلاف جارحانہ حکومتی اقدامات کے علاوہ خواجہ برادران کی گرفتاری اور (ن) لیگ کی ترجمان مریم اور نگزیب کو نیب کی طرف سے طلب کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین