• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویس مظفر ٹپی کی بیرون ملک ہونے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے پی پی رہنما و سابق صوبائی وزیر اویس مظفر عرف ٹپی کی طلبی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا اویس مظفر ٹپی 3 سال سے ملک سے باہر ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر پہنچے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زمینوں پر قبضہ سے متعلق شہری کی شکایت پر پولیس حکام کو اویس مظفر ٹپی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین