• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست بشریٰ بی بی


کراچی(نیوز ڈیسک)رواں برس انٹرنیٹ پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانی والی شخصیات میں وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سر فہرست ہیں جب کہ دوسر ے پر برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ،تیسرے پر گلوکارہ میشا شفیع اور چوتھے پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان جب کہ دسویں پر سنی لیون ہیں۔انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سرچ انجن کے طور پراستعمال کیے جانے والے معروف نام گوگل نے پاکستان کی ان پہلی دس شخصیات کی فہرست جاری کی ہے ، جو پاکستانی عوام کےلئے تجسس کا باعث بنی اور 2018میں سب سے زیادہ ان کا کھوج کیا گیا۔گوگل کے اعدادوشمار کے مطابق ان شخصیات میں سرفہرست پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی ہیں ،دوسرے پر میگھن مارکل جن کی بر طا نو ی شہزادے ہیری سے رواں برس مئی میں شادی ہوئی، تیسر ے پر گلوکارہ مشیا شفیع جن کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کا الزام عائد کیا ۔ چوتھے پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہیں،پانچویں پر ہالی ووڈ کے مشہور اداکارسیلوسٹر سٹالون ہیں۔چھٹے پر بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے جو کینسر کے مرض کا شکار ہیں،ساتویں پر عاطف میاں ہیںجنہیں عمران خان نے ایڈوائزری کونسل کا رکن بنایا اور عوامی دباو¿ پر ان کانام واپس لے لیا۔ آٹھویں پر مسلم لیگ کے رہنما حنیف عباسی ہیں جنہیں ایفنڈرین کیس میں عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا ہوئی۔نویں پر اداکارہ اقرا عزیز جب کہ دسویں پربھارتی اداکارہ سنی لیون ہیں۔

تازہ ترین