• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان، قازقستان، روس اور ازبکستان کو ریل سے جوڑنے کی تجویز

اسلام آباد ( اسرار خان ) علاقائی تجارت کی ربط سازی کیلئے ازبکستان نے پاکستان ، افغانستان قزاقستان روس اور ازبکستان کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے کی تجویز پر کا م شروع کر دیا ہے، دسمبر کی 3اور4تاریخ کو تا شقند میں ہونے والے اجلاس میں پانچوں ممالک کے ریلوے حکام نے شرکت کی، اس کیلئے ازبکستان نے ایک کمیشن کی بھی تجویز پیش کی ہے، ازبک سفیر فرقات صد یقو ف کے مطابق اگر یہ منصوبہ مکمل ہوجاتا ہے تو لینڈ لاک ممالک کو زیادہ فائدہ ہو گا، ان کا وقت اور پیسہ بچ سکے گا، سرکاری ذرائع کے مطابق ازبکستان نے یہ منصوبہ کابل کو پیش کیا ہے اور اس کے جواب کا انتظار ہے، سفیر نے گزشتہ روز وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کی، فرقات نے کہا ازبکستان پاکستان سے گوشت اور ڈیری مصنوعات امپورٹ اور کپاس اور ٹریکٹرز ایکس پورٹ کرنے کا خواہاں ہے، وہ پاکستان کی کپاس کے بیجوں کی ترقی میں معاونت کر سکتا ہے ۔
تازہ ترین