• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف بیگ کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تقرری کا خیر مقدم

کراچی (نیوز ڈیسک) اے پی این ایس نے یوسف بیگ مرزا کی وزیراعظم کے میڈیا معاملات پر معاون خصوصی تقرری کا خیرمقدم کیاہے۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے وزیر اعظم کی جانب سے میڈیا معاملات پر ایک تجربہ کار میڈیا ماہر کی بطور معاون خصوصی تقرری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اپنے طویل تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے یوسف بیگ مرزا حکومت اور میڈیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا کردار انجام دیں گے کیونکہ وہ میڈیا انڈسٹری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
تازہ ترین