• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے اہداف، یونیورسٹیاں ، ماہرین سخت محنت کریں، شہریار آفریدی

اسلام آباد(پرویز شوکت/نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیرمملکت برائےداخلہ شہریار آفریدی نےکہاہے نوجوان اس ملک کی حقیقی قوت ہیں ان کو بہکانے یا اپنی لائن پرچلانےکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ عمران خان نے کرپٹ اوردولت لو ٹ کر بیرون ملک بھجوانے والوں کے خلاف جہادشروع کیاہے،لوٹ مار کرنے والے چاہے جتنا شورکرلیں وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔وزیراعظم امریکہ کی طرف سےڈومور کےمطالبے کے سامنے ڈٹ گئے، انہو ں نے دلیرانہ موقف اختیارکرکے ملک اور قوم کی عزت و وقار میں زبردست اضافہ کیا۔وہ بد ھ کے روز یہاں انٹر نیشنل اسٹوڈنٹ کنونشن اور ایجوکیشن ایکسپو 2018میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔کنونشن میں ملک کی پچاس یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔اس کنونشن اور ایکسپو کا انعقاد کامسیٹس یونیورسٹی نےجنگ میڈیاگروپ اور دیگر اداروں کے تعاون سے کیا تھا۔ کنونشن کامقصد ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طالبات کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنےکا موقف فراہم کرنا ہے۔ قبل ازیں کنونشن کے ایک سیشن میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ کےایجوکیشن ہیلتھ سمیت 17 اہداف پر روشنی ڈالی اورکہا 2030 تک اقوام متحدہ کے ان اہداف کو پورا کرنے کےلئے تمام یونیورسٹیاں ،سوشل ادارے، ماہرین سخت ترین محنت کریں۔
تازہ ترین