• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ کا نام ای سی ایل میں نہیں ،بلیک لسٹ پر ہے، وزارت داخلہ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کے حکام سمیت ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے کہا ہے وہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار اور عمل کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیں۔جبکہ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں نہیں ، بلیک لسٹ پر ہے تاہم عائشہ فاروق نے کہا کہ حمزہ شہباز پر کوئی نیب کیس نہیں اس کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا، یہ بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے۔بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئر مین صطفی نوا ز کھوکھر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
تازہ ترین