• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رومیوویڈز ہیر کا گانا لائیک کرنے والے ایک کروڑ سے تجاوز


کراچی (محمد ناصر) جیو ٹی وی کی بلاک بسٹر سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ نے دُنیا بھر کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ طنز و مزاح کے ساتھ تخلیق کی گئی لو اسٹوری آف دی ایئر نے کامیابی کے ساتھ ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں ۔ عوام کا پسندیدہ ڈرامہ ریٹنگ میں اور اس کا مرکزی گانا ہٹس میں اب بہت آگے نکل گیا ہے۔ رومیوویڈز ہیر کے مرکزی کردار فیروز خان اور ثنا جاوید کے رقص پر مشتمل ڈرامے کا شاندار او ایس ٹی دُنیا بھر کے ناظرین کو اتنا اچھا لگ رہا ہے کہ سب اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹائٹل سونگ کو یوٹیوب اور ہرپل جیو کی ویب سائٹ پر دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد (10 ملین )یعنی ایک کروڑ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ ڈرامے کی اب تک 10 اقساط نشر کی گئی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیریل کی ہرنئی قسط ایک منفرد تاریخ رقم کرتی جارہی ہے۔ اگر ڈرامہ انڈسٹری کے ریٹنگ چارٹ پر نظر ڈالی جائے تو رومیوویڈز ہیر کی ہر قسط نے پہلے سے زیادہ اور نمایاں پوزیشن لے کر تمام ڈراموں کو اب بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ”رومیو ویڈز ہیر“ کی دو گھنٹے پر مشتمل طویل دورانیئے کی قسط نشر کی گئی تھی جس کی جی آر پی ایس 80.1 ریکارڈ کی گئی۔ ڈرامے کی نویں قسط 8 بجے سے 9 بجے کی ٹائم سلاٹ میں نشر کی گئی جس کی ٹی آر پی ایس 10.84 اور 10 ویں قسط جو 9 بجے سے 10 بجے تک نشر ہوئی اس کی ٹی آر پی ایس 9.19 ریکارڈ ہوئی۔”رومیو ویڈز ہیر“ ہر اتوار کو شب 8 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیوٹی وی“ سے نشر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین