• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی فلموں میں ڈونکی کنگ شامل


کراچی (رپورٹ:رفیق مانگٹ) انٹرنیٹ پر گوگل کے اعدادوشمار کے مطابق2018میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں کی فہرست میں ریس تھری،سنجو،ٹائیگر زندہ ہے،باغی ٹو،ٹھگز آف ہندوستان،ڈونکی کنگ،ایوینجر،انفنٹی وار، بلیک پینتھر، ہیٹ اسٹوری فور اور پدماوتی ہیں۔مجموعی طور پر دنیا بھر میں گوگل پر سب سے سرچ کیے جانے میں سرفہرست فیفاعالمی فٹ بال کپ ہے جو رواں برس جون میں روس میں کھیلا گیا جن میں32ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ دوسرے پر سرچ کیے جانے والے سویڈش ڈی جے اور پروڈیوسر ٹم برگلنگ جو ایوسی کے نام سے مشہور ہوئے، اپریل میں 28سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔ تیسرے پر موسیقی کے معروف ستارے امریکی گلوکار میک ملر جو منشیات اور شراب نوشی کی وجہ سے ستمبر میں26سال کی عمر میں چل بسے۔ چوتھے پر امریکی مصنف،مدیر اور پبلشر اٹین لی ہیں جن کا95سال کی عمر میں گزشتہ ماہ انتقال ہوا۔ پانچویں پرہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر ہے جو جنوری میں ریلیز ہوئی۔چھٹے پر میگھن مارکل ،ساتویں پر سی این این کے میزبان اینتھونی بورڈین ،آٹھویں پر گلوکار ایکس ایکس ایکس ٹینٹاسین جنہیں فلوریڈ ا میں کارمیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔نویں پر معروف سیائنس دان اسٹیفن ہاکنگ اور دسویں پر فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ جنہوں نے جون میں نیویارک کے فلیٹ میں خودکشی کی ان کی عمر55سال تھی۔

تازہ ترین