• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورازم کارپوریشن کا طالبات کیلئے تعلیمی دورہ آج ہوگا

پشاور( وقائع نگار) صوبہ میں ایگریکلچر ٹورازم کے فروغ کیلئے طالبات پر مشتمل پہلا تعلیمی دورہ آج ہو گا جس میں طالبات کو ایگریکلچر ٹورازم سے متعلق معلومات ، ان کی اہمیت اور فروغ کیلئے لیکچر دینے سمیت دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی ، دورے میں گورنمنٹ گرلزسکول ایبٹ آباد اور اقرا ء سکول کی طالبات کو ایبٹ آباد سے شنکیاری ٹی گارڈن لے جایا جائیگا ، ان خیالات کاا ظہار منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید، منیجر مارکیٹنگ اینڈ ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگر شخصیات موجود تھیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ٹیک ویلی ایبٹ آباد کے تعاون سے شنکیاری چائے کے باغات کا یہ پہلا تعلیمی دورہ ہے جس میں طالبات کو زراعت سے متعلق جاننے کا موقع ملے گا۔
تازہ ترین