• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28سال قبل صحافی کو قتل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد یونس خان نے پشاور میں 28سال پہلے مقامی صحافی کو سر پر مارنے اور تیزاب سے قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست کی سماعت کی استعاثہ کے مطابق ملزم محمد سہیل ساکن بالا برآمد خیل پشاور پر الزام ہے کہ اُس نے 1990ءمیں تھانہ یونیورسٹی کیمپس کی حدود میں ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر مقامی صحافی منصور خان کو سر پر مار کر اور تیزاب پھینک کر قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم کیخلاف ایف آئی درج کی گئی۔
تازہ ترین