• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25جولائی کوہمیں منصوبے کے تحت ہرایا گیا،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی حلقہ پی بی26کوئٹہ IIIکے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حلقے سے مربوط پارٹی کی علاقائی کمیٹیوں اور فعال کارکنوں کا توسیعی اجلاس پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ کی صدارت میںہوا۔جس میں ضمنی انتخابات کی ہنگامی تیاری اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے سلسلے میں مختلف فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس سے یوسف خان کاکڑ، ضلعی معاون سیکرٹری رحمت اللہ صابر ، پارٹی کے نامزد امیدوار ولی جان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی26سے پارٹی کے نامزد امیدوار ولی جان اچکزئی کی کامیابی کیلئے بھرپورکوشش کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کے انتخابات میں سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی کو ہرایا گیا اسٹیبلشمنٹ نے پہلے مرحلے میں اپنی من پسند پارٹی کی تشکیل کی اور دوسرے مرحلے میں کامیاب بنا کر اقتدار تک رسائی دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے جعلی اوربوگس نمائندہ گان کی کامیابی سے عوام کے مسئلے حل نہیں ہونگے بلکہ گزشتہ چار ماہ کی حکومت نے عوام کے تمام تر امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ جبکہ اس کے برعکس پارٹی کی گزشتہ حکومت میں ہر لحاظ سے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کیئے گئے ۔ عوام کے سرومال کیلئے اقدامات اٹھائے گئے اور غیور پشتون ملت کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی گئی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات کے ہر مرحلے کیلئے تیار رہے ۔او ر عوام سے اپیل کی کہ31دسمبر کو پارٹی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے اپنا قیمتی ووٹ ’’ درخت ‘‘ کو دے۔ 
تازہ ترین