• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائےکی ادائیگی میں تاخیر‘پرائیویٹ عمارتوں میں قائم اسکولوں کی بندش کا خدشہ

کوئٹہ(صباح نیوز)کرائے کی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کی کرائے کی ادائیگی میں تاخیر اور پیچیدہ نظام کے باعث بندش کے خدشات پیدا ہوگئے ،عمارتوں کے مالکان کاکہناہے کہ انہیں کرایوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جاتی ہے جس کے باعث وہ عمارتوں میں قائم سکولوں کو محکمہ تعلیم کو کہیں اور منتقل کرنے کیلئے جواب دینے پرمجبورہوچکے ہیں ،محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں قائم درجنوں سکولوں کی آئندہ تعلیمی سیشن سے قبل بندش کے خدشات پیدا ہوچکے ہیں کیونکہ درجنوں سکولوں کے مالکان کرایوں کی ادائیگی میں تاخیر اور پیچیدہ نظام کے باعث خوش نہیں ۔کرایوں کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامنا ہے بلکہ ہرمرتبہ اس سلسلے میں انہیں کئی ماہ تک انتظار کرناپڑتاہے اس لئے وہ اب مجبور ہورہے ہیں کہ اپنی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کو کہیں اور شفٹ کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو کہیں اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے بعض افسران نے بھی تصدیق کی اورکہاکہ کرایوں کی ادائیگی کیلئے رقم کی ادائیگی انہیں محکمہ خزانہ سے کی جاتی ہے جس کے بعد وہ پرائیویٹ عمارتوں کے مالکان کو ادائیگی کرتے ہیں تاہم بعض دیگر افسران نے اس مسئلے کی تصدیق نہیں کی اگر درجنوں سکولوں کی بندش کا مسئلہ آئندہ تعلیمی سیشن سے قبل شروع ہوتاہے تو اس سے سیکڑوں طلباء وطالبات کے تعلیمی مستقبل پر ایک مرتبہ پھر سوالیہ نشان ثبت ہوجائے گا۔
تازہ ترین