• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب پر پابندی کابل مستردکر کے حکومت نے ملک کو بدنام کیا، جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ناظم انتخابات مولانا خورشیداحمد،مولاناعبدالولی،حافظ محمد یوسف رحیمی،مولانافیض محمدفیضان،حافظ تاج الدین ،عزیزالرحمنٰ عزیزی،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،حافظ مسعود احمد، مولاناجمال الدین حقانی اورعبدالغنی شہزادنے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے شراب پر پابندی کابل مستردکرکے اپنا چہرہ بے نقاب کیاایک اسلامی میں غیرمسلم رکن پارلیمنٹ نے شراب پرپابندی کابل پیش کیاجس کوحکومت اوراپوزیشن جماعتوں نے مستردکرکے اسلامی ملک کانام بدنام کردیاصرف جمعیت نے بل کی حمایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کادعوی ایساہے جیساکہ شراب کی دکان پر شہد فروخت کرنے کابورڈلگایاجائے،عملی طور پر پاکستان ایک سیکولرملک بن چکاہے صرف نام اسلام کارہ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپشتونخواکے وزیروں کی تنخواہیں کئی لاکھ بڑھادیں جبکہ عام آدمی کے لئے ایک مرغی،پانچ انڈے کاانقلابی پیکج لائی ،ہم نے شیخ چلی کی خیالی داستانیں توسن رکھی تھیں آج اس کی عملی تصویرعمران کی صورت میں دیکھ رہے ہیں،حکومت کے سودن کی کارکردگی بھینسیں بچنے سے شروع ہوکرمرغی اورانڈے دینے پرختم ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ دینی حلقوں کے گردگھیراتنگ کرنے سے حکومت اپنے لئے مشکلات پیداکررہی ہے،یہ ملک اسلام کے نام پربناہے اسلام ہی اس کامقدرہے۔
تازہ ترین