• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس سول ہسپتال کا اچانک دورہ‘ غفلت برتنے پر متعددملازمین معطل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر +خ ن)سنڈیمن صوبائی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرمحمدسلیم ابڑو نے عوامی شکایات پرہسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اورآپریشن تھیٹرمیں غیر حاضر اور فرائض سے غفلت برتنے پر نرسنگ سپریٹنڈنٹ اسٹاف نرسسز اور آر ایم او کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کردئیے انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی معطل اسٹاف تین روز میں تحریری جواب داخل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبدالماجد کی ذاتی دلچسپی سے سول سنڈیمن میں خاطر خواہ اصلاحات لائی گئی ہیں۔
تازہ ترین