• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹھنڈ بڑھ رہی ہے،شہر قائد میں کوئٹہ کی سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

کراچی میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کی شکایات مل رہی ہیں جبکہ سی این جی کی بندش کا بھی آج پانچواں دن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

خانیوال، چیچہ وطنی شہر اور گرد و نواح میں علی الصبح شدید دھند ہونے کی وجہ سے حدنگاہ صفر ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سے بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے۔

تازہ ترین