• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم سیریز کیلئے جنوبی افریقا روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے جنوبی افریقا روانہ ہوگئی ، کپتان سرفرازاحمد ، اسد شفیق اور شان مسعود کراچی سے روانہ ہوئے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

دورہ جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے ، کپتان سرفراز کہتے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقا دورے کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ، بابر اعظم ، اظہرعلی، محمد رضوان ، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی جنوبی افریقا روانہ ہوئے ۔

کپتان سرفراز احمد ، شان مسعود اور اسد شفیق کراچی سے دبئی گئے ہیں ، لیگ اسپنر یاسر شاہ ذاتی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوئے، وہ 20 دسمبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔

کپتان سرفراز احمد نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آگے کی سوچ لے کر جنوبی افریقا جار ہے ہیں ، ساری توجہ اس دورے پر ہے، بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹسمینوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس کے ساتھ جنوبی افریقا کی پچوں پر فاسٹ بولرز کا کردار بھی اہم ہوگا۔

تازہ ترین