• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا آغاز

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو چکاہے،جبکہ ووٹ ڈالنے کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ نشست نون لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے پُرامن الیکشن کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا ہے جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہے، پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لیے کل 11امیدوار میدان میں ہیں۔

اس نشست پر اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ نون کے امیدوار راناخالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے، ووٹرز کی آسانی کےلیے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین