• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد موسم شروع ہوتے ہی غیر صحت بخش خوراک اور غیر موزوں لائف اسٹائل کے سبب مزاج میں کاہلی،بیزاری اور چڑچڑاپن محسوس ہونے لگتا ہے۔کہیںصبح بستر سے اٹھنے کو دل نہیں چاہتا ،تو کہیں جم جانا مشکل محسوس ہو تا ہے اور تو اورآفس میںبھی فارغ بیٹھے رہنے کو دل کرتا ہے۔ ان کیفیات کے پیش نظر طبی ماہرین کہتے ہیں کہ موسم خواہ کوئی بھی ہو، ورزش کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے تاہم سرد موسم میں ورزش کی اہمیت دگنی ہوجاتی ہے۔ اگرآپ سردیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں توورزش کی اہمیت کو پہچاننا ہوگا۔ ذیل میں دی گئی ایکسرسائز کے ذریعےآپ گھر میں رہتے ہوئے بھی فٹ اورفعال رہ سکتے ہیں۔

انڈور اسپورٹس اورایکسرسائز

فٹنس کی خواہش رکھنے والے حضرات کے لیے جم ایک بہترین چوائس ہےلیکن کیا آپ کو بھی سردیوں میں جم جانا مشکل لگتا ہے؟ اگر ایسا ہے توگھر میں رہتے ہوئے انڈور اسپورٹس اور گیمز کے ذریعے فعال رہا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کرکٹ ،باکسنگ، ہاکی اور نیٹ بال جیسےگیم بھول گئے ہیں تو ایک بار پھر سے بچپن کی جانب رخ کیجیے۔ اسکواش اور بیڈ منٹن تو یقیناً آپ کے بھی پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک رہ چکے ہوںگے۔ ان ڈور کھیلوں سے ذہن پرسکون ہوتا ہے، تناؤ اور اضطراب میں کمی، موڈ میں بہتری ، تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ اور توجہ مرکوز کرنے میں بہتری آتی ہے۔

سردیوں میں کچھ نیا

انسان ایک جیسی ر وٹین سے بعض اوقات اُکتاہٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔ سر د موسم کے لیےایک ہی جیسی ورزشوں کو چھوڑ کر انٹرنیٹ اور ایکسرسائز ڈی وی ڈیز سے فائدہ اٹھائیے،مثال کے طورپاؤنڈ ورک آؤٹ کی سینکڑوں ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ آپ کے لیے انڈوریکسرسائز کے طور پاؤنڈ ورک آؤٹ ایک نیااضافہ ثابت ہوگا۔ سرد موسم کے لیے یہ کارڈیو اور قوت بڑھانے والاورک آؤٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔ ورک آؤٹ کے دوران کیے گئے اسکواٹس،لنگس ،جمپز،ٹوئسٹ اور اسٹریچس کے ذریعے آپ سرد موسم میں بھی خود کو چاق وچوبند محسوس کریںگے۔

سیڑھیاں چڑھیں اور اتریں

سیڑھیوں کا استعمال بھی ایک بہتر ورزش ہوسکتی ہے۔ سیڑھیاں چڑھنا اترناایک بہترین کارڈیوورک آؤٹ اور ٹانگوں کی ورزش ہے ۔اگرسیڑھی چڑھنے کے دوران آپ تھک جائیں تو کسی منزل (فلور) پر رک جائیں اور چند منٹ واک کرنے کے بعد سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے کا سلسلہ شروع کریں۔ سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے کے دوران کوشش کریں کہ دو اسٹیپ ایک ساتھ چڑھیں یا اتریں چند اسٹیپ یا جمپنگ جیکس قوت شدت اور فعالیت میں اضافہ کرتے محسوس ہوں گے۔

سائیکلنگ

ماہرین سائیکلنگ کو بہترین جسمانی ورزش کے طور پر تسلیم کرتے ہیں، جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کے لئے ضروری ہے۔گھر میںرہتے ہوئے بھی سائیکلنگ کا شوق بخوبی پورا کیاجاسکتا ہے۔ سائیکل چلانے سے پورے جسم میں خون کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے جبکہ انسان جسمانی طور پر زیادہ فٹ بھی رہتا ہے۔ایوری ڈے ہیلتھ میں شائع کئے گئے ایک مضمون کے مطابق فی گھنٹہ سائیکل چلانا 300سے زائدکیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے۔

مال واکنگ

جسم کو فٹ اور توانارکھنے کیلئے واک ایک بہترین طریقہ ہےلیکن سرد موسم میں واک کرنا یقینا ًمشکل ہوجاتا ہے، ایسے میں مال میں کی گئی چہل قدمی آپ کے لیے ایک بہترین ورزش ثابت ہوسکتی ہے۔ چھٹی والے دن یا معمول کے دنوں میں جب بھی آپکو فرصت کے لمحات میسر آئیں تو ونڈو شاپنگ کی غرض سے ہی سہی، آپ مال کا رُخ کر سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ مال میں جانے کے بعد تیز قدموں سے چلیں ،مال میں کی گئی 30منٹ کی چہل قدمی تقریباً 68کیلوریزجلانے میں مد د دے گی۔

وارم اَپ

وارم اَپ کے لیےکیا کریں اور کیا نہ کریں کے بارے میں زیادہ پریشان نہ ہوںبلکہ وہ تمام ورزشیں، جو آپ نے اپنےا سکول کے پی ٹی پیریڈ یا اسکول اسمبلی میں سیکھی ہوں انہیں ذہن میں تازہ کریں کیونکہ وہ سب بھی بہترین وارم اپ اسٹریچنگ ورزشیں ہیں۔

جمپ اور اسٹریچنگ

اگر آپ ایک لمبے چوڑے ورک آؤ ٹ کے موڈ میں نہیں تو جمپ اور اسٹریچنگ کے ذریعے بھی سرد موسم میں فٹنس بحال کی جاسکتی ہے۔ جمپ کرنے سے آپکے جسم میں توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا اور کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ جمپنگ جسم کے ان عضلات کو بھی متحرک کرتی ہے جو چہل قدمی میں نظر انداز ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹریچنگ کے دوران بازوؤں کو دونوں اطراف پھیلا کر کمر کو دائیں بائیں حرکت دینے ساتھ ہی بازوؤں کو سر کے اوپر لے جاکر ہاتھوں کو گھمانے سے جسم میں کھنچاؤ اور لچک پیدا ہوتی ہے۔

تازہ ترین