• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 178 شہریوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔

کراچی میں مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی سواروں کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے حکم پر ٹریفک پولیس کی جانب سے دوسرے مرحلے کا سخت ایکشن جاری ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 178 شہریوں کو گرفتار کرکے انکی موٹرسائیکلیںضبط اور مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر دفعہ 279 کے تحت 4031 شہریوں کے چالان، 7 لاکھ 17 ہزار 700 روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کے مطابق بدھ کی صبح سے آج صبح تک ضلع جنوبی میں 7، سٹی میں 35 سینٹرل میں 38 شہریوں کے خلاف ون وے کی خلاف ورزی کے مقدمہ درج کیے گئے۔

ضلع شرقی میں 28، کورنگی 23، ویسٹ میں 35 اور ملیر میں 12 شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

جاوید مہر کے مطابق منگل کو کارروائیوں کے دوران 98 شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں ضبط کی جا رہی ہیں جنہیں اگلے روزعدالت سے ضمانت پر رہائی ملتی ہے۔

تازہ ترین