• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک پتن مزار اراضی کیس میں جےآئی ٹی کی تشکیل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاک پتن مزار اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ خالد داد لک ہوں گے، یہ جے آئی ٹی ایک ہفتے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو طلب کیا تھا اور ان سے پوچھا تھا کہ تحقیق جے آئی ٹی سے کرائیں، ایف آئی اے سے یا دیگر اداروں سے؟

جس پر میاں نواز شریف نے جواب دیا تھا کہ میرا جے آئی ٹی کا تجربہ اچھا نہیں ہے۔

تازہ ترین