• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سوئی سدرن، نادرن کے ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا فیصلہ‘

ملک میں گیس بحران کے سنگین معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے مزید سخت اقدامات کا حکم دیتے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ناقص کارکردگی پر سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کے خلاف 4 رکنی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے، کمیٹی تحقیقات میں بیرونی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی 72 گھنٹوں میں وزیراعظم عمران خان کو تحقیقاتی رپورٹ سفارشات کے ساتھ پیش کرے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس بحران سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا تھا، جس میں انہوں نے گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نااہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور 72گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

تازہ ترین