• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گیس بحران وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے‘‘

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں قدرتی گیس کا بحران وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ ملکی ضروریات کی 71 فیصد قدرتی گیس سندھ فراہم کرتا ہے، سندھ کو گیس کی فراہمی بند کرنا سوتیلی اولاد والا سلوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کا بحران پیدا ہو رہا ہے جس سے امن و امان متاثر ہو سکتا ہے، وزیراعظم اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر کے اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

مشیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی شہر پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین