• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر زور

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ایک بار پھر پر زور درخواست کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل ڈپٹی اسپیکر سے درخواست کی کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں،کل کا دن گزر گیا پروڈکشن آرڈر کل رات تک جاری نہ ہو سکے،مہربانی کرکے ابھی سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیلئے فائل آئی ہوئی ہے ،متعلقہ افراد اور وزارت قانون سے رابطے میں ہوں۔

گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں رہنما مسلم لیگ ن سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمانوید قمر نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا تھاکہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پروڈکشن آرڈر اس کا حق ہوجاتا ہے،قومی اسمبلی میں شرکت کر کے رکن اسمبلی اپنے حلقے کے لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے،سعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔

تازہ ترین