• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلیں گی، سردی بڑھے گی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج شام سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 10ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کےمطابق کوئٹہ کی سرد ہوائیں 20 سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، کم سے کم درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ تک آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج شام سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہر قائد میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں 20 سے 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ تک آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سےموسم خشک اور گرد آلود ہونے کا امکان ہے جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

تازہ ترین