• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ’میری پوپنز ریٹرن‘ کا رنگا رنگ پریمیئر


ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی میوزیکل فینٹسی فلم’میری پوپنز ریٹرن‘ کے لندن میں رنگا رنگ پریمیئر کا انعقادکیا گیا جہاں ریڈ کارپٹ پر ستاروں نے جلوے بکھیرے۔

60کی دہائی میں بننے والی آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ فلم’میری پوپنز‘ ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہے اسی سلسلے میں ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی میوزیکل فینٹسی فلم ’میری پوپنز ریٹرن‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر بھی منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اورمداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

فلم کی مرکزی کاسٹ سے ملنے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعدادنے اس مقام کا رخ کیا اور ستاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ہدایتکارروب مارشل کی اس فلم میں سیاہ لباس میں خاتون ایک پر اسرار جادوئی چھتری کی مدد سے فضا میں اُڑان بھرتی ہیں۔ آنجہانی برطانوی رائٹرP. L. Traversکے ناول سے ماخوذ اس فلم کو جان ڈیلیوکا اور روب مارشل نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایمیلی بلنٹ، لِن مرینڈا،بین ویشاہ، ایمیلی مورٹیمر، جیول ڈاؤسن اورجولی والٹر ج؛لوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ میوزیکل کامیڈی فلم رواں سال والٹ ڈزنی اسٹودیوز اور موشن پکچرز کے تحت25دسمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین