ترکی نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ شام میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی دریائے فرات سے مشرق کی طرف واقع علاقوں پر اس علیحدگی پسند تنظیم کے قبضے کے خلاف کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کارروائی کو آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم کرد ملیشیا وائی پی جی کے جنگجوؤں کو امریکا کی عسکری حمایت حاصل ہے۔