• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں اداروں کی حمایت کی جائے گی۔


پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت 216ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں داخلی سیکورٹی سے متعلق جاری آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال، علاقائی سیکیورٹی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے علاقائی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور ایل او سی سمیت مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں جاری افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کی امید کا اظہاربھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں داخلی سیکورٹی کے لئے جاری استحکام آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین