آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جنت‘،’’بادشاہو‘ اور’اظہر‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا آفیشل ٹریلرریلیز کردیا گیا۔


اس میں عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

عمران ہاشمی ٹریلر میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پرنظرآئیں گے۔ فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

اس فلم کے ذریعے عمران ہاشمی پروڈکشن کے شعبے میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ فلم ’چیٹ انڈیا‘ اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں