قدرت کے کھیل اور اس کا رائج العمل نظام انسانی سمجھ سے بالاتر ہیں جس کے باعث کئی ایسی تخلیقات ،مخلوقات اور مقامات سامنے آتے ہیں جو اپنے اندرایک دنیا سموئے ہوتے ہیں۔
ایسا ہی قدرتی نظارہ چین میں سیکھنے کو ملا جب سرد موسم کے باعث قدرتی طور پر منجمد ہوجانیوالی آبشارسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
روزانہ درجنوں سیاح یہاں کا رُخ کر رہے ہیں اورقردت کی اس حسین تخلیق کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔چینی علاقے Ningxia HuiکےHelanپہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھی تو بہتا پانی برف میں تبدیل ہو گیا اورپانی کا بہاؤ خون جما دینے والی سردی میں برف میں تبدیل ہو کر منجمند ہوگیا ہے جو اپنے اندر خوبصورتی سموئے دیکھنے والوں کیلئے ایک دلفریب نظارہ پیش کررہی ہے۔