• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ 2020ء کی میزبانی کے حقوق مل گئے، پی سی بی متحدہ عرب امارات میں اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرسکتا ہے۔

ایشیا کپ2010ء کی میزبانی کا فیصلہ ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو میزبانی کے حقوق مل گئے لیکن ابھی طے نہیں ہواکہ میچز پاکستان میں ہوں گے یا کہیں اور۔

امکان ہے کہ اس سال کی طرح 2020ءکا ایشیا کپ بھی متحدہ عرب امارات میں ہو ، رواں سال ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں بھارت کی میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا ہوگا اور یہ ستمبر2020ء میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین