• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔ سمری وزیراعظم عمران خان نے ارسال کی تھی۔


مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے تقریباً 9 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا تھا۔

اجلاس کےبعد وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین