• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی ڈیل کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پالیسیاں لارہےہیں، منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک طرح سے ہی ڈیل کریں گے۔


پاکستان اکنامک فورم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس و صولی اور ٹیکس پالیسی کے اداروں کو الگ کررہے ہیں،لوگوں کو پیسہ بنانے دو، پیسہ بنتا ہے تو مزید سرمایہ کار آتےہیں، غربت کے خاتمے کے لئے دولت کی افزائش ضروری ہے، آگے اچھے حالات آنے والے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 60کی دہائی میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا لیکن پھر ہماری ترقی رک گئی کیونکہ پاکستان نے دوسروں پر انحصار شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہاتھ پھیلانے والا ملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتا، سرمایہ کاروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ترقی نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی غیرت کے لیے خود انحصاری لازمی ہے اور میرا وژن ہے کہ ایک خود مختار ملک ہو، ہمیں دوسروں پر انحصار کے بجائے خود انحصاری کو اختیار کرنا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ کمانا گناہ نہیں لیکن ناجائز طریقے سے پیسا کمانا گناہ اور ٹیکس نہ دینا جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 21کروڑ والے ملک میں صرف 24 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہیں جو افسوس ناک ہے، ہم برآمدات کو بڑھانےکے لیے بھرپور کوشش کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔

تازہ ترین