• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی پی رہنما شوکت بسرا کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما شوکت بسرا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

شوکت بسرانے جہانگیر ترین کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے ملکی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔

عمران خان نے امیدظاہر کی کہ شوکت بسرا پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات جاری رکھیں گے۔

شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں کیا بلکہ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وژن سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا کو جولائی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

رواں سال عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سمیت کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے پر بلاول بھٹو زرداری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم افضل چن نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے۔

تازہ ترین