آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی۔168 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر نے میدان مارلیا۔

لاہور کی یہ نشست ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی کی تھی اور اس نشست پرپیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

آرٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83 پولنگ اسٹیشنوں سے موصول نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، اُن کے مدمقابل ن لیگ کے رانا خالد محمود 16892ووٹ لے کردوسرےنمبر پر رہے۔

کامیابی کے بعد ملک اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ' اُن کی کامیابی وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورے لاہور سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ کے ووٹ خریدنے کے الزام کی مذمت کرتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں