• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات:منگیتر کو بے وقوف کہنےپر سزا

متحدہ عرب امارات میں منگیتر کو واٹس ایپ پر مذاق میں بے وقوف کہنے والے شخص کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔

جی ہاں، رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ہونے والی شریک حیات کو واٹس ایپ پر ’ایڈیٹ‘ یعنی بے وقوف کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ملزم نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس نے مذاق میں منگیتر کو بے وقوف کہا تاہم لڑکی نے اسے اپنی توہین سمجھ لیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 20 ہزار درہم یعنی ساڑھے سات لاکھ روپے پاکستانی اور 2ماہ قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ اماراتی قوانین میں سوشل میڈیا پر کوئی بھی ایسا مواد جو جارحیت پر مبنی ہو یا جس سے کسی کی توہین ہو اسے شیئر کرنا سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اورسائبر کرائم ایکٹ کے تحت ملزم کو جیل اور ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین