• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کی حکومت کو جھانسہ دینے کی نئی چال،کمیشن کا قیام

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ میں شکست کے اسباب جاننے کیلئے انکوائری کمیشن بناکر دوبارہ حکومت کو جھانسہ دینے کی کوشش شروع کردی ۔ کمیٹی میں زیادہ تر اپنے ہی حامیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے ورلڈکپ میں شکست اور ہاکی کے زوال کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا۔ سابق چیف سلیکٹر رشید جونیئر کمیشن کے سربراہ جبکہ ارکان میں سابق کپتان منظور الحسن سینئر، شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں۔ کمیشن اپنی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کرے گا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ہونے والے ایشیا کپ کی شکست پر بھی ایک کمیٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ فیڈریشن کے عہدے دار نوید عالم اور خواتین ٹیم کے کوچ سعید خان کے خلاف بھی بنائی گئی کمیٹیوں کی رپورٹ پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ دریں اثنا منظور الحسن نے کہا ہے کہ میڈیا سے کمیشن میں شمولیت سے متعلق سنا ہے۔ 

تازہ ترین