• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈکپ، کھلاڑیوں کے معاشی مسائل کے سبب شکست ہوئی، کوچ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناکامی کے بعد قومی ہاکی ٹیم جمعرات کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی، ٹیم کے منیجر حسن سردار فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد کے ساتھ انٹر نیشنل فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت میں ٹھہر گئے ہیں، وطن واپسی پر جنگ سے بات کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ توقیر ڈار نے کہا کہ پہلے میچ میں کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلے مگر بعد کے میچوں میں انہوں نے حکمت عملی پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے مگر معاشی مسائل کی وجہ سے وہ پریشان ہیں جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ اسپین، آئرلینڈ کی عالمی درجہ بندی ہم سے بہتر تھی مگر انہیں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہماری پوزیشن 11ویں رہی عالمی درجہ بندی میں کچھ بہتر ی آئی ہے۔

تازہ ترین