• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کی اےپی سی،آج یوم تحفظ ناموس رسالت کا اعلان

ملتان (نمائندہ جنگ)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کےصدرڈاکٹرصاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہےکہ اہلسنت پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے۔وہ جماعت اہلسنت پاکستان کےزیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سےخطاب کررہےتھے۔صدارت سید مظہر سعید کاظمی نے کی‘ انہوں نے کہا کہ صوفیا کے ماننے والوں کومشتعل کرکے امن کےراستےسےہٹانےکی سازش کی جارہی ہے‘۔کانفرنس کےاعلامیہ میں آج جمعہ کوملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منانےکااعلان کیاگیا‘اعلامیے میں حالیہ دھرنوں کےدوران توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کرنےوالوں سےمکمل لاتعلقی کا اظہار کیاگیااورکہاگیاکہ پاکستان بنایا تھاپاکستان بچائیں گےمہم چلائی جائےگی‘ جماعت اہلسنت نےآسیہ کیس کےٹرائل کورٹ‘ہائیکوٹ اورسپریم کوٹ کےفیصلوں کاشرعی جائزہ لینےکیلئے 5مفتیان کرام پرمشتمل علماء بورڈ بھی قائم کردیااورآسیہ کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں 30 سےزائد تنظیمات اور سینکڑ و ں علماء مشائخ نےشرکت کی‘میزبانی پیر خالد سلطان القادری سروری نےکی‘صاحبزادہ حامد رضا‘ پیر غلام جیلانی رضوانی ‘مولانا غلام محمد سیالوی‘شاداب رضا نقشبند ی ‘ قاری زواربہادر‘ پیرمعصول حسین نقوی‘ صاحبزادہ سلطان احمدعلی ‘پیرسید حبیب احمد عرفانی‘ پیر سید صفدرشاہ گیلانی‘صاحبزادہ طاہر سعیدکاظمی‘پیرضیاالمصطفیٰ حقانی‘ عثمان نوری ‘پیرطارق ولی چشتی‘عقیل انجم قادری‘ شاہد گردیزی‘سیف اللہ خالد‘مفتی تصدق حسین‘علامہ نصیراحمدنورانی‘مولانامحمد خان لغاری ‘حافظ فاروق خان سعیدی‘مولانااکرم سعیدی‘ پیر سیدخلیل الرحمٰن بخاری‘پیر افضال زنجانی‘ علامہ حیات قادری‘ صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی‘ ڈاکٹر بدر منیرسیفی‘ ایوب مغل ایڈووکیٹ‘ پیر معاذ المصطفیٰ قادری‘مفتی آصف نعیمی‘ علامہ نصیر احمد اویسی‘ ڈاکٹر امجدچشتی‘ قاری مختار صدیقی و دیگر علماء مشائخ نے خطاب کیا۔
تازہ ترین